Thursday, August 13, 2015

ہم تیار ہیں



جشن آزادی پر پورے ملک میں جشن کا سماں،،، ہر جانب سبز پرچموں کی بہار،،،، چہروں پر مسکان، لبوں پر ملی نغمے،،، شہر شہر تقاریب کا انعقاد،، ہر دل وطن کی محبت سے سرشار
 آج 14 اگست 2015، پاکستان کا ارسٹھواں یوم آزادی کا دن ہے سوچ رہی ہوں کہ کیا لکھوں؟ اپنی محبت کا اظہار کیسے کروں؟ اپنی جاں کیسے نذر کروں؟ اپنی وفا  کس طرح پیش کروں؟
جب بھی کچھ کرنا چاہوں تو کوئی اور سپاہی یہ بازی لے اڑتا ہے، باری ہی نہیں آتی، لیکن میں حوصلہ بھی نہیں ہارتی کیوںکہ جب  بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یہ الفاط کانوں میں گونجتے ہیں تو کوئی سوال باقی نہیں رہتا ، وہ الفاظ  تھے
"پاکستان حاصل کرنے کے لئے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں، مگرہمیں پاکستان قائم رکھنے کے لئے ابھی اور قربانیاں دینا ہونگیں۔ مسلمان مصیبت سے گھبرایا نہیں کرتا"

ان الفاظ کے بعد میں یہی کہوں گی،،، آپ نے اور ہمارے آباواجداد نے بے پناہ قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کرکے ہمیں دیا،  چاہے جیسے بھی حالات ہوں ہم اسے قائم رکھنے کے لئے ہرقربانی دیں گے۔

 پاکستان زندہ باد !!!


  

No comments:

Post a Comment